ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنا کر جائیداد ہتھیانے کی کوشش، مقدمہ درج 

جعلی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنا کر جائیداد ہتھیانے کی کوشش، مقدمہ درج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین :شہری کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا کر کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اینٹی کرپشن کورٹ نےتین ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے ۔
جج صفدر علی بھٹی نےشہری یوسف کے والد کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بناکرجائیداد ہتھیانےکےمقدمہ میں ملوث ملزموں کی ضمانت خارج کرنیکافیصلہ سنادیا۔اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزمان شاہد اسحاق ،محمد طارق اور محمد رشید کی درخواست ضمانتیں خارج کیں۔ فیصلے کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے