اردو بازار جشن آزادی کی تیاریوں کا مرکز بن گیا

8 Aug, 2024 | 08:52 PM

طلحہ اشرف :  شہر میں جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔  اردو بازار  جشن آزادی کے لئے گھروں، گلیوں کی آرائش اور بچوں کے سجنے بننے کے لئے استعمال ہونے والی اشیا کی تیاری اور فروخت کا مرکز بن گیا ہے ۔

اردو  بازار سے سستی اشیا خریدنے کے لئے شہریوں کا ہجوم ہر وقت جمع رہتا ہے جب کہ شہر کے تمام علاقوں اور مضافاتی آبادیوں میں گلی گلی جھنڈے ، سٹیکرز اور جھنڈیوں کے ساتھ جشن آزادی سے موسوم آرائشی سامان کے  سٹال سج گئے ہیں۔ 


ننھے بچے والدین کے ساتھ دوکانوں پر  یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے سامان خریدنے میں مصروف دھائی دیتے ہیں۔ 
بچوں کا کہنا ہے کہ گھر  اور گلی کو جھنڈیوں اور قومی پرچم سے سجائیں گے۔ خود قومی پرچم کے رنگوں کے ڈریس پہنیں گے اور خوب باجے بجائیں گے۔

حسنین ساجد:  جشن آزادی کی تیاریوں کے لئے  اردو بازار کے درجنوں پرنٹنگ پریس آج کل دن رات قومی پرچم کی  جھنڈیاں پرنٹ کر رہے ہیں۔ 
پرنٹنگ کے بزنس سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگست کی آمد سے قبل ہی قومی پرچم کی جھنڈیوں کی پرنٹنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو 13 اگست تک جاری رہتا ہے۔


بچے بڑے ہر عمر کے لوگ ومی پرچم کی  جھنڈیاں شوق سے گھروں اور بازاروں میں لگاتے ہیں اور آزادی کی نعمت ملنے کے جشن کے ساتھ اپنی وابستگی اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزیدخبریں