بارش  کہاں برسے گی، کہاں کہاں حبس رہے گا؛ میٹ آفس کی فورکاسٹ

8 Aug, 2024 | 07:33 PM

سٹی42: پنجاب کے بیشتر حصوں میں ایک اور گرم دن کے  بعد میٹ آفس نے بارش کی فورکاسٹ کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق آج شب اور کل صبح کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، وسطی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور  وسطی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا

 اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح، رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، کوہاٹ اورکرک میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سرگودھااور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 اس دوران راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراورحافظ آبادمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ شام /رات کے دوران بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شام اور رات میں قلات، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، بولان، نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزواً ابرآلود رہے گا  تاہم مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ ، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، سکھراور گھوٹکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے  ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

     کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں