لاہور پولیس کاڈی ایس پی ہوس پرستی کا شکار ہو کر نوکری سے ہاتھ دھونے کے قریب

8 Aug, 2024 | 07:30 PM

سٹی42 : ختیارات کا ناجائز استعمال  کر کے مدعی مقدمہ خاتون کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے پر لاہور پولیس کے ڈی ایس پی کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن نےڈی ایس پی کونوکری سےبرخاست کرنے  کی سفارش آئی جی پنجاب کوبھجوا دی۔
ڈی ایس پی حسن عزیز کی گارڈن ٹاون تعیناتی کےدوران ایک مقدمہ کی مدعی خاتون زناکیس میں تفتیش کیلئےاس کے پاس پیش ہوتی تھی۔دونوں کےتعلقات استوار ہوئے تو خاتون نے ڈی ایس پی کی خفیہ طریقے سے ویڈیوزبنالیں۔

خاتون نےتمام ویڈیو ریکارڈنگز کے ساتھ آئی جی پنجاب کودرخواست دے دی۔ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری نے انکوائری کی، اور معمولی سزا دے کرمعاملہ ختم کروادیا۔

خاتون نے دوبارہ انکوائری کی درخواست دی جوایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشنز کو  مارک کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشنز نےانکوائری مکمل کرکےڈی ایس پی حسن عزیز کوغلطی کا مرتکب قرار دے دیاہے اورڈی ایس پی حسن عزیز کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش آئی جی پنجاب کو بھجوادی ۔ڈی ایس پی حسن عزیز کی نوکری سےمتعلق فیصلہ آئی جی پنجاب اَردل روم میں کریں گے۔

مزیدخبریں