انور عباس : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفادی سے ملاقات ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں راہنماوں میں ملاقات جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ ملاقات میں مشرق وسطی سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔