روزینہ علی : این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت کیساتھ واپسی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق چناب اور راوی کے ملحقہ ندی نالوں میں 10-13 اگست کے دوران طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں، شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔ مون سون کے نئے سلسلے میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔ شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں ان دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ 10 تا 13 اگست کے دوران دریائے چناب اور چناب اور راوی کے ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے طغیانی متوقع ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بھارت کی جانب سے پانی کے اخراج پر منحصر ہیں ۔
این ڈی ایم اے کےمطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے ، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، شدید بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور دیگر شہری علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، قلات، ژوب، سبی، نصیرآباد، خضدار، اواران اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلیات، ہری پور، بونیر، میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، صوابی، نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ اور اورکزئی میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب میں مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں ۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، بڑھتا درجہ حرارت گلوف کے واقعات کا سبب بن سکتا ہے، عوام موسمیاتی الرٹس پر نظر رکھیں۔