لاہور میں 254ٹریفک حادثات، 289افراد زخمی

8 Aug, 2024 | 06:32 PM

اسرار خان : صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 254ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں ۔ 

ترجمان ریسکیو کے مطابق  لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 289لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے 94شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 193معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

مزیدخبریں