ٹھوکر نیاز بیگ انٹر ی پوائنٹ کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ 

8 Aug, 2024 | 06:28 PM

درنایاب:   ڈی جی ایل ڈی اے نے  ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی کا کام آئندہ چند روز میں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی کا کام آئندہ چند روز میں شروع کرنیکی ہدایت  کردی ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ، ملتان روڈ، موٹروے سائیڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور نیسپاک افسران نے مجوزہ ڈیزائن بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم ترین انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی کا کام آئندہ چند روز میں شروع ہوجائے گا۔ شہر کے مرکزی داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسفالٹ ورک، لین مارکنگ، بیوٹیفکیشن، سائنیج ، وائڈننگ اور فٹ پاتھ کی توسیع کا کام بھی کیا جائے گا۔۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

مزیدخبریں