ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتادربارمیں مدینہ منورہ کی طرز پرچھتریاں لگانے کا فیصلہ

داتادربارمیں مدینہ منورہ کی طرز پرچھتریاں لگانے کا فیصلہ
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : داتادربارمیں مدینہ منورہ کی طرز پرچھتریاں لگانے کا فیصلہ,نیسپاک کوفزیبلٹی سٹڈی اورپی سی ون کی ذمہ داری تفویض,981ویں عرس پرمنصوبے کاباقاعدہ افتتاح ہوگا۔

سینیٹرمحمداسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں داتا دربار میں مدینہ منورہ کی طرز پہ چھتریاں لگا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ داتا دربار میں مدینہ منورہ کی طرز پرچھتریاں لگائی جائیں گی۔ سیکرٹری اوقاف نے نیسپاک کو فزیبلٹی سٹڈی اور پی سی ون کی تیاری کی ذمہ داری تفویض کردی۔981 ویں عرس پر پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح ہوگا۔ سیکرٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ ز ائرین کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔داتا دربار خانقاہی اور مذہبی دنیا میں ممتاز مقام کا حامل ہے۔

Ansa Awais

Content Writer