پی ٹی آئی  13 اگست کو لبرٹی میں جشن  آزادی منائےگی  ،  ہائیکورٹ سے رجوع

8 Aug, 2024 | 05:54 PM

 ملک اشرف:پی ٹی آئی کا13اگست کولبرٹی میں جشن آزادی منانےکا فیصلہ۔۔کیک کاٹنے اورجشن کی اجازت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 12 اگست کو جواب طلب کرلیا ۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء افضال عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،جس میں 14 اگست کو لبرٹی چوک میں کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

 پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ محسن نے درخواست کی مخالفت کی۔ درخواست گزار کی وکیل اور سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ربیعہ باجوہ نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اگست قومی دن ہے،اسی دن کی مناسبت سے لبرٹی چوک میں تحریک انصاف 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کیک کاٹنے کی تقریب کرنا چاہتی ہے۔وکیل نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی لیکن تقریب کی اجازت نہیں دی گئی۔ ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں کیک کاٹنے کیلئے تقریب کی اجازت دی جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 12 اگست کو ہوگی۔

مزیدخبریں