ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس  اہلکاروں کے طبی اخراجات کے لیے 15 لاکھ  روپے کی رقم جاری 

پولیس  اہلکاروں کے طبی اخراجات کے لیے 15 لاکھ  روپے کی رقم جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور : دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں ۔لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 15 لاکھ روپے کی رقم جاری ہے ۔

زخمی ہیڈ کانسٹیبل سلطان احمد کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔زخمی کانسٹیبل محمد سلیم کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔زخمی کانسٹیبل مُحمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری ہیں ۔

زخمی کانسٹیبل محمد عمران کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل عصمت اللہ کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری۔لاہور پولیس کے غازی ہیڈ کانسٹیبل عبد الجبار کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے ۔