حسن علی : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن یوکے لاہور چیپٹر کے وفد کی عاشق علی رانا صدر انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی قیادت میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو اپنی تنظیم اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
گورنر ہاؤس میں آئی ایل اے کے وفد سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات میں میں اسحاق بریار جنرل سیکرٹری آئی ایل اے۔سینئر نائب صدر ملک جلیل اعوان۔ شیخ عدیل شاہد، (آئی ایل اے فنانس سیکرٹری لاہور) عبدالطیف رانا (آئی ایل اے فنانس سیکرٹری پنجاب) ، آئی ایل اے پاکستان چیپٹر کے جنرل سیکرٹری زوہیب الرحمن زبیر دیگر ممبران شامل تھے ۔
آئی ایل اے لاہور چیپٹر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو اپنی وکلاء تنظیم کے مقاصد اور مسائل بارے بریفنگ دی وفد نے گورنر پنجاب کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اوورسیز ڈیسک، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے فری لیگل ایڈ، پنجاب کی جامعات میں قانون کے طلبہ کی ٹریننگ بارے تجاویز سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئی ایل اے لاہور چیپٹر کی کاوشوں اور سفارشات کو سراہا۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے پرعزم ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے گورنر ہاوس میں اوورسیز ڈیسک کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
اس موقع پر عاشق علی رانا صدر انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیدادوں کے تنازعات اور ٹیکسیشن کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات ہیں۔ اربوں ڈالربھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کے تنازعات اور ٹیکسز سے متعلق شکایات اور مشکلات کا سامنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لاء کالجز اور یونیورسٹیز میں نوجوان وکلاء کی ٹریننگ کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے کیرئیر کا بہترین آغاز کر سکیں۔ وفد نے گورنر پنجاب کو یادگاری شیلڈ پیش کی