در نایاب: بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پر مفت سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر آ گئی ۔بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کا کنٹرول رنگ روڈ اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔بند روڈ کنٹرول ایکسیس کوریڈور پر باقاعدہ ٹول ٹیکس کا نفاذ بھی ہوگا ۔
ایل ڈی اے نے داخلی اور خارجی سائیڈ پر ٹول پلازے بنانے کا عمل شروع کردیا ہے جس کے فنشنگ کا عمل جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق چودہ اگست سے قبل وزیراعلی مریم نواز کے ہاتھوں پیکج ٹو کا افتتاح متوقع ہے جس کے لئے ایوان وزیراعلی سے وقت مانگ لیا گیا ہے ۔
پیکج ون سابق نگران حکومت اپنے دور میں مکمل کرکے کھلوا کر گئی تھی ۔ پیکج ٹو ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر کی ناقص پلاننگ کے باعث غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوا تھا ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے اسرار سعید کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے اور رنگ روڈ اتھارٹی میں معاملات طے پاگئے ہیں ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ افتتاح ہوتے ہی کنٹرول اتھارٹی کے سپرد اور ٹول ٹیکس کا نفاذ ہوجائے گا ۔ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پر سٹینڈرڈ ٹریفک ہی آپریٹ ہوگی ۔
چھوٹے رکشے ، چنگ چی ، لوڈر رکشے ، موٹر سائیکلوں کو اجازت نہیں ہوگی ۔ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کے بابو صابو انٹری پر گینتری سائن بورڈ پر مریم نواز شریف کا تصویری خاکہ بھی بنا دیا گیا ۔۔