ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پر سفر کرنے والوں کوٹول ٹیکس دینا پڑے گا

بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پر سفر کرنے والوں کوٹول ٹیکس دینا پڑے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 در نایاب:  بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پر مفت سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر آ گئی ۔بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کا کنٹرول رنگ روڈ اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔بند روڈ کنٹرول ایکسیس کوریڈور پر باقاعدہ ٹول ٹیکس کا نفاذ بھی ہوگا ۔
ایل ڈی اے نے داخلی اور خارجی سائیڈ پر ٹول پلازے بنانے کا عمل شروع کردیا ہے جس کے فنشنگ کا عمل جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق چودہ اگست سے قبل وزیراعلی مریم نواز کے ہاتھوں پیکج ٹو کا افتتاح متوقع ہے جس کے لئے ایوان وزیراعلی سے وقت مانگ لیا گیا ہے ۔

 پیکج ون سابق نگران حکومت اپنے دور میں مکمل کرکے کھلوا کر گئی تھی ۔ پیکج ٹو ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر کی ناقص پلاننگ کے باعث غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوا تھا ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے اسرار سعید کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے اور رنگ روڈ اتھارٹی میں معاملات طے پاگئے ہیں ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ افتتاح ہوتے ہی کنٹرول اتھارٹی کے سپرد اور ٹول ٹیکس کا نفاذ ہوجائے گا ۔ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پر سٹینڈرڈ ٹریفک ہی آپریٹ ہوگی ۔

 چھوٹے رکشے ، چنگ چی ، لوڈر رکشے ، موٹر سائیکلوں کو اجازت نہیں ہوگی ۔ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کے بابو صابو انٹری پر گینتری سائن بورڈ پر مریم نواز شریف کا تصویری خاکہ بھی بنا دیا گیا ۔۔