جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 14 ملزمان کی ضمانت

8 Aug, 2024 | 04:19 PM

جمال الدین :پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان  اور مہر واجد عظیم  سمیت 28 کارکنان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت  ہوئی ۔عدالت نے غلام محی الدین دیوان  اور مہر ماجد عظیم سمیت  14 ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ۔عدالت نے ملزمان کو دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا 

علی رشید ٫ سراج علی ٫ کامران حبیب ٫ سراج علی ٫ساقب سلیم بٹ٫سکظاھ احمد خان سمیت دیگر کی بھی  عبوری ضمانت کنفرم  ہوگئی ۔غلام محی الدین دیوان  اور مہر واجد عظیم سمیت دیگر  حاضری کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش  ہوئی ۔ضمانت  کنفرم ہونے پر ملزمان ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے  رہے ۔

تفتیشی  افسر نے کہا کہ غلام محی الدین دیوان اور مہر واجد عظیم  نے پلے کارڈز  اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے ۔یہ خود تو ایکٹیو نہیں تھے وہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے ۔

عدالت نے سوال پوچھا کہ کیا یہ  احتجاج کر رہے تھے ۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ نہیں یہ  پلے کارڈ سے مسلح تھے ان کو پلے کارڈز اور بینرز برآمد کرنے ہیں۔

اس بات پر کہ پلے کارڈ سے مسلح تھے عدالت میں قہقے لگے ۔

 عدالت نے کہا انہوں نے خود تو جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا  ۔14 ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کی جاتی ہے دیگر کی سماعت 6 ستمبر کو ہو گی

مزیدخبریں