ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی گئی ۔

 احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس ٹو کی سماعت کی، نیب نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کی منظوری دے دی، جج ناصر جاوید نے عدالت کی  پیش رفت رپورٹ کے ساتھ ملزمان کو  19 اگست کوپیش کرنے کی ہدایت کی۔

 یاد رہے کہ 13 جولائی کو عدت نکاح کیس میں بریت کے بعد  نیب نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کو کہا تھا اور  نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا تھا، واضح رہے کہ نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا،  اس میں بتایا گیا کہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے، جس کی بنا پر احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کیس ٹو کی سماعت کی جا رہی ہے۔
 خیال رہے کہ ملزمان کا توشہ خانہ ٹو ریفرنس مجموعی طور پر 24 روزہ ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔