دْرِنایاب :ڈی جی ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ، طاہر فاروق نے سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ میں تاخیر پر متعلقہ افسران پر اظہار برہمی کیا ۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے دورے پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں آئی درخواستوں کی پراسیسنگ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی نے کہا کہ سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں ۔ نان سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ کو ایس او پیز کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل کی ورکنگ بہتر بنانے کیلئے ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا۔ طاہر فاروق نے افسران کوتنبیہہ کی کہ جو افسر پرفارم نہیں کرے گا وہ سیٹ پر نہیں رہے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ون ونڈو نے شرکت کی۔