مون سون بارشیں، بدلتا موسم، ڈینگی سرگرمیوں کی رفتار تیز

8 Aug, 2024 | 03:54 PM

بسام سلطان: مون سون کی بارشوں میں بدلتے ہوئے موسم کو دیکھتے ہوئے ڈینگی سرگرمیوں کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور کے 1555 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، 1470 نوٹسز جاری کیے گئے، اور 81 مقدمات کا اندراج ہوا۔ 

رواں سال اب تک 49008 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے، 2421 مقدمات کا اندراج ہوا ، جبکہ 23368 ہاٹ سپاٹس کو کور کیا گیا ۔ 

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے فیلڈ میں سرپرائز دورے  کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے یو سی 99 گلبرگ میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا اچانک معائنہ کیا، انہوں نے دو گھروں کی چھتوں پر ڈینگی لاروا کی موجودگی پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے ایریا انچارج کو ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی ہدایت کر دی ۔ 

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  کا کہنا ہے کہ ڈینگی فیلڈ ٹیمیں پوری طرح سے متحرک ہیں. ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.شہر میں بارشوں اور بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی تلفی یقینی بنائی جا رہی ہے. 

مزیدخبریں