قیصر کھوکھر : لاہور کے 127 ارب کے ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی ہوگی۔سڑکوں ،سیوریج ،گلیوں ،سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام ہوگا۔وزیراعلیٰ نے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب سربراہ ہوں گی۔
وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کے ترقیاتی پیکیج کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان ملک کمیٹی کے ممبر ہونگے۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری بلدیات ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ،کمشنر لاہور، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اور راشد اقبال کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ کمیٹی لاہور کے 127 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی مانیٹرنگ کرے گی ۔ کمیٹی لاہور کی سڑکوں سیوریج نالیاں گلیاں اور سٹریٹ لائٹ کی بحالی کی نگرانی کرے گی ۔سیکرٹری بلدیات نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔