جمال الدین: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ قران پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتے ہیں کہ وہ نومئی کے کسی مقدمے میں ملوث نہیں ہیں اور جس نے یہ نومئی کے مقدمے بنائے وہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہ دے یہ صیح بنے ہیں.
کوٹ لکھپت جیل میں اپنے خلاف نومئی کے مقدمے پر ٹرائل کے موقع پر شاہ محمود قریشی نےدعویٰ کیا کہ جب میں نومئی کے 8 مقدمات پر ضمانت کیلئے گیا تو بتایا گیا کہ میں مقدمے میں نہیں ہوں. جیسے ہی میں سائفر کے مقدمے سے بری ہوا، نو مئی کے 8 مقدمات میں گرفتار کر لیا۔ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ درست کہا ہے نومئی میں ملوث ہیں تو ثابت کرو اور ویڈیو دو. سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ صوابی میں پر امن جلسہ ہوا کوئی گملہ تک نہیں ٹوٹا.مجھ سے بھی یہ پریس کانفرنس کرانا چاہتے ہیں لیکن میں بانی پی ٹی آئی کے موقف کیساتھ کھڑا ہوں. جنہوں نے پریس کانفرنس کی وہ آزاد گھوم رہے ہیں. سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اُن کی بیٹی فارم 45 کے حساب سے جیتی ہوئی تھیں لیکن فارم47 میں ہرا دیا گیا.