بجلی صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

8 Aug, 2024 | 03:24 PM

شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے پروریٹا نظام پر اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا،پروریٹا سسٹم کے تحت چارج اضافی یونٹس پر سستا ٹیرف لگانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
پرو ریٹا سسٹم کے تحت چارج اضافی یونٹس پر پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف لگایا جائیگا،پروٹیکٹڈ کیٹیگری کےتحت صارفین کو 27 کی بجائے 13 روپے یونٹ ٹیرف لگانے کا حکم دیا گیا ہے،پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے والے صارفین کے بلوں پر کم ریٹ لگایا جائے گا۔
رواں ماہ کے بلوں میں صارفین کے بلوں میں کریڈٹ دیدیا جائے گا،نیپرا نے مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بلوں پر جرمانہ بھی ختم کر دیا۔ 
لیسکو نے 27روز کی بنیاد پر صارفین کے یونٹس چارج کئے، پرو ریٹا سسٹم نے 30روز کی بنیاد پر اوسط نکال کر صارفین کو یونٹس چارج کئے،اوسطً یونٹس چارج ہونے سے صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے نکل گئے تھے۔


 

مزیدخبریں