ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں وی پی این کا مستقبل کیا ہوگا؟ پی ٹی اے سے بڑی خبر آگئی

ملک میں وی پی این کا مستقبل کیا ہوگا؟ پی ٹی اے سے بڑی خبر آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا وی پی این کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کے اجلاس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر بریفینگ دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارتی حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد پاکستان میں غیرمجاز وی پی این نہیں چل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وی پی این کو ملک بھر میں بلاک بھی کیا جاسکتا ہے۔ ملک کے کاروبار کا انحصار وی پی این پر ہے لہٰذا حکومت ابھی وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد پاکستان میں صرف مخصوص وی پی این چلے گا۔

حکومت دراصل ان وی پی اینز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے معاہدہ کرے گی اور اس معاہدے میں یہی ہوگا کہ وہ کمپنیاں حکومت کے کہنے پر اسے کسی بھی فرد، آرگنائزیشن یا کسی بھی اکاؤنٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گی کیونکہ حکومت کا بینادی مقصد بھی یہی ہے۔

وائٹ لسٹ میں موجود تمام وی پی اینز کے لیے آپ کو ماہانہ یا سالانہ پیکجز سبسکرائب کرنا ہوں گے تبھی آپ ان تمام بلاک ویب سائٹس اور اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور جو وی پی این کمپنیاں حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہیں گی انہیں بلاک کردیا جائے گا یعنی وہ بلیک لسٹ ہوجائیں گی۔

Ansa Awais

Content Writer