چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ

8 Aug, 2024 | 04:03 PM

ویب ڈیسک : وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی  فی کلوقیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق آج سے کیاجائے گا، ذرائع وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی فی کلو قیمت 114 روپے ہوجائے گی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام صارفین کےلیے یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی کی فی کلوقیمت 160روپےہوگی۔ ٹرانسپورٹیشن چارجزبڑھنے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں