وقار یونس تعیناتی ، کیس قابل سماعت ہے یا نہیں ؟ دلائل طلب

8 Aug, 2024 | 12:06 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : سابق کپتان وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست ہوئی،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے دلائل طلب کرلئے۔

جسٹس شہرام سرورچوہدری نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈوکیٹ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس پیش ہوئے ،، پنجاب حکومت کے لاء افسر خواجہ محسن عباس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا  اور کہا کے درخواست گزار متاثرہ فریق  نہیں ہے۔

  جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے کیس بنیاد پر تعیناتی چیلنج کی ، کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں ، آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں ، ندیم سرور ایڈوکیٹ نے جواب دیا ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی سے قبل اخبار اشتہار ضروری ہے،   وقار یونس کی تعیناتی پہلے اور اخبار اشتہار بعد میں دیا گیا ہے ، جس میں امیدواروں  سے 19 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس نے کہا  درخواست گزار وکیل نے جس کی تعیناتی چیلنج کی گئی ہے وہ آرڈر ہی ساتھ نہیں لگایا گیا، درخواست گزار وکیل نے جواب دیا 
تعیناتی بارے اخباری خبر ، ہریس ریلیز لگائی ہے، آئین کے مختلف شقوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، تعیناتی چیلنج کر سکتا ہوں ، فاضل جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا درخواست کیسے قابل سماعت ہے، دلائل دیں ،ندیم سرور ایڈوکیٹ نے تیاری اور درخواست کے ساتھ مزید دستاویزات لگانے کے لئے عدالت سے مہلت  کی استدعا کی ،عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی، درخواست میں وفاقی حکومت ،،پاکستان کرکٹ بورڈ  اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں