ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کی نقل و حمل پر پابندی کا معاملہ،ڈپٹی کمشنر  کو نو ٹس جاری

برائلر مرغی کی نقل و حمل پر پابندی کا معاملہ،ڈپٹی کمشنر  کو نو ٹس جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں میں نقل و حمل پر پابندی کے معاملے میں ڈی جی خان کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او فریق بنانے کیلئے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں حکومت پنجاب نے برائلر مرغی دوسرے صوبوں کو برآمد کرنے پابندی لگائی ہے اور ڈی پی او ڈی جی خان برائلر مرغی کو صوبائی بارڈر پر روک رکھا ہے. درخواست گزار کے مطابق برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد پر پابندی غیر آئینی ہے لیکن اس کے باوجود ڈی جی خان کی ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پابندی پر عمل درآمد کرا رہے ہیں اس لیے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے. درخواست پر مزید کارروائی کل ہوگی.

Ansa Awais

Content Writer