اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

8 Aug, 2024 | 11:23 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیئے۔

  ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے،انفرادی اسلحہ لائسنس منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل/ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو تفویض کر دئیے گئے۔

  موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات بھی سونپ دیئے گئے ہیں،ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو  دیئے گئے ہیں۔
 

مزیدخبریں