ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصر نے ایرانی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایت جاری کردی

مصر نے ایرانی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایت جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایرانی فضائی حدود کے حوالے سے مصری سی اے اے نے اپنی ایئر لائنز کو نئی ہدایت جاری کر دیں۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئر لائنز تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پرواز سے اجتناب کریں۔

 ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ مصری ایئر لائنز کے طیارے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پاکستانی وقت کے مطابق 8 اگست کی صبح 6 تا 9 بجے کے درمیان ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں۔

 اس سے قبل ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکارزخمی ہوگئے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ الاسد ایئربیس پر ہوا ہے۔  یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔