ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔
پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کر دیا،یکم تا 14 اگست کے درمیان بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں پر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہو گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔