ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی کی سکرین ناقص لگانے  کا معاملہ, مالک کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر

گاڑی کی سکرین ناقص لگانے  کا معاملہ, مالک کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: گاڑی کی سکرین ناقص لگانے  کا معاملہ, پنجاب سکرین سنٹر منٹگمری روڈ کے مالک کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔

صارف عدالت میں گڑھی شاہو کے جاوید سلیم نے 47لاکھ 4ہزار کادعویٰ دائر کیا ہے۔
اُن کا  اپنے موقف میں کہنا تھا کہ گاڑی پر سکرین لگوانے کیلئے  پنجاب سکرین سنٹر سے کام کرایا، سکرین ناقص کوالٹی کی لگا کر دی ۔  تبدیل کرنے کا کہا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کےوکیل کوابتدائی بحث کیلئے 9ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔