ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی کاخطرہ ،امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ

دہشت گردی کاخطرہ ،امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ کر دئیے گئے۔

 عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ کے یہ  کنسرٹ آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں ہونا تھے،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویانا کے سیکیورٹی حکام کی جانب سےدہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ کیے گئے۔اس حوالے سے  کنسرٹ کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹس منسوخ کرنے کے علاوہ  ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، مداحوں کی جانب سے خریدے گئے ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی، ٹیلرسوئفٹ نے 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنا تھاجس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔

 رپورٹ میں بتایا گیاہے  کہ آسٹریا کی پولیس نے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔