فاران یامین: بھاٹی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران 3رکنی متحرک موٹر سائیکل ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان میں وقار اور فرقان عرف بھیا اور دلدار شامل ہیں، ملزمان اندرون لاہور سمیت مختلف مقامات پر لوٹ مار کرتے تھے۔
دوسری جانب ایس پی سٹی نے کامیاب کارروئی پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔