ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیجی ممالک جانیوالے محنت کشوں پر ٹیکس عائد

خلیجی ممالک جانیوالے محنت کشوں پر ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ایف بی آر کی جانب سے لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل ایکسائز ایکٹ2005 کے پہلے شیڈول کے ٹیبل ٹوکے سیریل نمبر 3 کی شق (بی) کی ذیلی شق (i) کے تحت لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں سے ایئر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا،مزدوروں کے پاسپورٹ پر لیبر ویزہ پرنٹ ہونا چاہیے اور پروٹیکٹر آف امیگرینٹس کی تصدیق بھی ہونی چاہیے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پاکستانیوں سے لیبر ویزے پر پاکستان سے خلیج تعاون کونسل(گلف ممالک) تک بین الاقوامی سفر پر جانے کے لیے ایئر ٹکٹ پر فکس بنیادوں پر 5 ہزار روپے فی ٹکٹ کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائیگی۔

واضح رہے خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں۔ مذکورہ ٹیکس پاکستان سے خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے محنت کشوں سے وصول کیا جائے گا، دیگر خلیجی ممالک میں قطر، بحرین، عمان اور عراق بھی شامل ہیں۔