دو موٹر سائیکلوں میں خطرناک تصادم، دو خواتین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق

8 Aug, 2023 | 11:22 PM

ویب ڈیسک: کھاریاں میں کوٹلہ لنگڑیال روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق کھاریاں میں کوٹلہ لنگڑیال روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ عینی شاھدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں فریدہ ، ربیعہ اور افنان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں کامران اور حمزہ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں