ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ انتظامی امور کا سربراہ مقرر کردیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خالد چیمہ : الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ انتظامی امور کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ انتظامی امور کا سربراہ مقرر کر دیا جن کا منصب ایک وزیر کے عہدے کے مطابق ہوگا۔ 

 اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر وزراء شریک تھے۔ اجلاس میں امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو حرمین شریفین انتظامی امور کا سربراہ بنانے کی منظوری دی اور ان کے منصب کو وزیر کے عہدے کے حوالے سے منظوری دی۔

کابینہ کے اجلاس میں سعودی کابینہ نے مسجد الحرام و مسجد نبوی مذہبی امور کی پریذیڈنسی کے نام سے دو نئے خودمختار اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،  مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور پریذیڈنسی کے نام سے خودمختار ادارہ انتظامی اعتبار سے براہ راست بادشاہ  کے ماتحت ہوگا۔ حرمین شریفین میں آئمہ اور موذن  کے امور کی نگرانی اور دونوں مساجد میں مذہبی امور سے متعلق تمام معاملات، اختیارات اور فرائض نئے ادارے کو منتقل ہوجائیں گے۔