ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای سی سی اجلاس؛ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کو مرحلہ وار حکومتی ضمانت فراہم کرنے کی منظوری دیدی

ای سی سی اجلاس؛ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کو مرحلہ وار حکومتی ضمانت فراہم کرنے کی منظوری دیدی
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کو مرحلہ وار حکومتی ضمانت فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی، جس کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کو آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے ضمانت فراہم کی جائے گی۔ 

اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے معاہدے کی منظوری دیدی گئی، اس کے علاوہ اجلاس میں ایس ایم ای آسان فنانس سکیم کی منظوری بھی دے دی گئی ۔ کسان پیکج 2022 کی مدت میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

اجلاس میں ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزرز پلانٹس کو 15 اکتوبر 2023 تک گیس فراہمی کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ محمد خیل اور منظر خیل کی منرل لیز کو شمالی وزیرستان ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قرار دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔