ایف آئی اے نے چئیرمین تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث کو بھی طلب کر لیا

8 Aug, 2023 | 10:02 PM

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے چئیرمین تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث کو بھی طلب کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق خواجہ حارث کو کل دو بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں طلب کیا گیا۔ خواجہ حارث کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر زیر تفتیش لایا گیا۔ 

واضح رہے کہ خواجہ حارث سے پہلے سابق وزیر اعظم کے وکیل نعیم پنجوتھہ کو بھی طلب کیا گیا تھا، نعیم پنجوتھہ نے جج ہمایوں دلاور کے جعلی فیس بک سکرین شارٹ عدالت میں پیش کیے تھے۔ ایف آئی اے کی انکوائری میں سکتین شارٹ جعلی ثابت ہوئے تھے۔

نعیم پنجوتھہ کے جوابوں کی روشنی میں ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو بھی طلب کر لیا۔  نعیم پنجوتھہ اور خواجہ حارث کو ایک ہی انکوائری میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔ 

مزیدخبریں