گرل فرینڈ کی خودکشی پر دل برداشتہ نوجوان  نےخود  بھی پھندا لگا کر جان دیدی

8 Aug, 2023 | 09:15 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  گرل فرینڈ کی خودکشی پر دل برداشتہ نوجوان نے  بھی خود کو  پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ اترپردیش کے گاؤں گوٹھوان میں پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کی خودکشی کے بعد پھندا لگا کر اپنی  بھی جان لے لی۔

بھارتی پولیس کے مطابق 17 سالہ نوجوان کی شناخت ہریتھک رام سے ہوئی ہے جس نے گزشتہ روز  اپنی خالہ کے گھر میں خود کو پھندا لگایا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی خودکشی کرنے کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا اور جب گھر والے واپس آئے تو انہوں نے ہریتھک رام کی لاش لٹکی ہوئی پائی جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔

مزیدخبریں