سٹی42: سکھر میں ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہمارے اسپتال ہمیں واپس مل گئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کا افتتاح کرنا میرے لیے خوشی کا موقع ہے ، اسپتالوں کے افتتاح سے عوام کو صحت کی سہولتیں ملیں گی۔
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا فتتاح کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا سکھر میں چلڈرن اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں صحت کی سہولیات مفت ہیں۔
اسپتالوں کے قیام سے عوام کو سہولت ملے گی۔
سندھ کے ہر ضلع میں ایس آئی یو ٹٰی کمپلیکس بنانا چاہتے ہیں ۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان میں لے جائیں گے۔
ایسے اسپتال بناناچاہتے ہیں کہ مریضوں کو عالمی سطح کی سہولتیں مفت ملیں۔