عظمت اعوان : پاکستان موٹاپے میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے،باریاٹرک اینڈ لیپرو سکوپک سرجن پروفیسر معاذ الحسن کہتےہیں موٹاپے کےسبب ملک میں مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔
پروفیسر معاذ الحسن کاکہناہے کہ پاکستان موٹاپے میں 24 ویں سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے سرفہرست بیماری ذیابیطس ہوگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2040 میں ہر پیدا ہونے والے چوتھے بچے کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوگا ۔انہوں نےمزید کہاکہ خودکو موٹاپے سے بچانےکیلئےدیر سے سونا اور دیر سے کھاناکھانا چھوڑکرفاسٹ فوڈ چاول اور چپاتی کو ترک کردیناچاہیے۔ دالیں، سبزیاں، سلاد،فروٹ اور تکہ کباب یا مچھلی آئل کے بغیر کھائی جائیں۔ بہت زیادہ موٹے افراد باریاٹرک سرجری کے ذریعے 6 ماہ میں وزن کم کرسکتے ہیں۔