زین مدنی: پنجاب بھر کے نجی تھیٹرہالز کے لئے شکنجہ تیار ہوگیا، غیر اخلاقی پرفارمنس پر ایف آئی آر درج ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر لاہور کے تمام نجی تھیٹرز کی مانیٹرنگ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار خفیہ طور پر کر رہے، مانیٹرنگ کی رپورٹ اعلی حکام کو ثبوتوں کے ساتھ بھیج دی گئی ہے۔
محفل ، تماثیل ،الفلاح، ناز، ستارہ تھیٹر کے ساتھ ساتھ شالیمار اور شمع تھیٹر کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں سے تھیٹرز ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی کی شکایات اعلی حکام کو موصول ہورہیں ہیں۔ جلد ایکشن لیا جائے گا اور اداکاراؤں پر ایف آئی آر کٹے گی اور تھیٹر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔