قدرت کا معجزہ، خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دے دیا

8 Aug, 2023 | 07:53 PM

ویب ڈیسک: عمرکوٹ میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دے دیا،  ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کی تحصیل کُنری کے نواحی علاقے بُسٹاں کی رہائشی کو پروردگار نے 6 بچوں سے نواز دیا۔ زیادہ بچوں کی وجہ سے خاتون کو رات گئے عمرکوٹ سے حیدرآباد ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ 

ہسپتال  ذرائع کے مطابق لچھمن کی بیوی ریکھا سے ہونے والے 6 بچے سیزیرین کیس سے پیدا ہوئے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر  کا کہنا ہے کہ خاتون صبح گائنی وارڈ میں ایڈمٹ ہوئی، جس کے بعد  تین بیٹے اور تین بیٹیوں کا جنم ہوا، انہیں انکیوبیٹر پر رکھا گیا۔

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ 6 بچوں میں پانچ بچے دم تور گئے ایک بچہ بلکل صحتمند ہے کل تک ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 5 بچے وقفے وقفے سے انتقال کرگئے جبکہ ایک بچے صحتمند ہورہا ہے۔ 

 بیٹوں کے والد لچھمن داس کا کہنا ہے کہ جو رب کی مرضی وہی ممکن ہوگا، ابھی ایک بیٹا صحتیاب ہے، مردہ بچوں کو کل ہندو رسم تحت دفنائیں گے۔ 

مزیدخبریں