استحکام پاکستان پارٹی ،سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ جاری

8 Aug, 2023 | 07:43 PM

سٹی 42: استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی طاقت میں روز بروز اضافہ ، سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت جاری ہے۔ 

قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان کے وفد کی سینئر رہنما آئی پی پی میاں خالد محمود سے ملاقات ہوئی ۔قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان کے وفد نے علامہ زاہد الرشیدی کی قیادت میں ملاقات کی اور علامہ زاہد الرشیدی نے ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

وفد میں سید خالد، حسین شاہ، رانا امتیاز، رانا شہباز، ملک ابرار، محمد وقار جوئیہ، راؤف بٹ، محمد شرافت شامل تھے ۔وفد کے اراکین نے استحکام پاکستان پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔علامہ زاہد الرشیدی کی نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

لاہور والٹن کینٹ وارڈ 8 سے سیاسی کارکن سیمؤل شہزاد نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔سیمؤل شہزاد نے میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا، سیاسی کارکنان علی رضا مغل اور احمر اعجاز نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

میاں خالد محمود نے کارکنان و رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور سینئر رہنما میاں خالد محمود نے کارکنان کے گلے میں پارٹی پرچم کے مفلر بھی  پہنائے۔کارکنان و رہنما کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک و قوم کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت ملک کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔

مزیدخبریں