رانا ثناءاللہ خان کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

8 Aug, 2023 | 07:34 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے نئے انٹی گریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی بی ایم ایس کا اجرا ایف آئی اے کی استعداد کار بڑھانے کی جانب ایک اور قدم ہے، ایف آئی اے کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے منصوبوں کا آغاز  انتہائی خوش آئند ہے۔ بدلتی ٹیکنالوجی کے دور میں  اس سسٹم کا افتتاح  ملکی سالمیت ، سکیورٹی اورتحفظ کا باعث بنے گا۔ 

ایف آئی حکام نے وزیر داخلہ کو نئے انٹی گریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جس کے مطابق تمام امیگریشن چیک پوسٹوں پر آئی بی ایم ایس سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا، سسٹم کی بدولت چیک پوسٹس اور ائیرپورٹس پر پاسپورٹ اور پاکستانی ویزہ کی تصدیق ممکن ہو گی، نئے سسٹم سے  دستاویزات اور افراد کی فوری شناخت ہو سکے گی ،  آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن کے ذریعے دستاویز پڑھنے کا نظام بہتر ہوا۔ 

ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ ایف آر ایس کے ذریعے پاسپورٹ اور ویزا کے ساتھ ساتھ فرد کی تصدیق بھی ہو سکے گی۔رئیل ٹائم ڈیٹا بیس کے ذریعے ڈیٹا کی تصدیق ممکن ہو گی، یہ سسٹم نادرا، ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، ایف بی آر، پولیس سمیت دیگر اداروں سے مکمل طور پر انٹیگریٹڈ ہے، اس سسٹم کے ذریعے بد عنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کا سدباب کیا جا سکے گا۔ 

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے میں ای آفس کے استعمال کا بھی افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ ای آفس کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، ای آفس سے شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی اور اس سے قومی وسائل کی بچت بھی ممکن ہو گی۔ 

ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ای آفس کو چھ ماہ میں مکمل طور پر نافذ العمل بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ 

وفاقی  وزیر داخلہ کا ایف آئی اے ٹریننگ اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔  وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے سب سے اہم ادارے کے طور پر شناخت بنائی ، ایف آئی اے پر اہم ذمہ داریاں ہیں ، ادارے کا پروفیشنل ہونا لازم و ملزوم ہے۔ ایف آئی اے صرف تحقیقاتی ادارہ نہیں بلکہ کرپشن کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، ایف آئی اے نے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات کئے ، امیگریشن  کی ذمہ داری بھی ایف آئی اے کے حوالے ہے۔ 

رانا ثناءاللہ نے مزید کہان ہ یونا ن کشتی حادثہ کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا ہوا، یونان حادثے کی انکوائری کروائی گئی، ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ایف آئی اے کا اہم کردار ہے  ، میرٹ پر معاملات نمٹانے سے اچھے نتائج آسکتے ہیں، ادارے میں بہتری کیلئے استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں