ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا لائیو تقریر کے دوران بڑا اعلان ۔۔۔جذباتی ہوگئے ، ہال میں موجود ہر شخص ہکا بکا 

PRime Minister Shahbaz Sharif, Solar Tubewells ceremony, City42
کیپشن: اسلام آباد  میں کنونشن سینٹر میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کی سولر  بجلی پر منتقلی سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیڑھ سال پہلے کے خراب معاشی حالات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت  پاکستان ڈیفالٹ کرتا تو دکانوں پر جان بچانے والی ادویات تک نہ ملتیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ  آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں ، اگر یہ پروگرام نا ملتا تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا ۔
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہباز شریف کا لائیو تقریر کے دوران بڑا اعلان ۔۔۔جذباتی ہوگئے ، ہال میں موجود ہر شخص ہکا بکا ۔۔ صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے کل لکھ دوں گا، کل قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔ پھر نگراں حکومت آئے گی۔ 

اسلام آباد  میں کنونشن سینٹر میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کی سولر  بجلی پر منتقلی سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کل ہم اپنی مدت پوری کر رہے ہیں۔  کل صدر مملکت کو لکھ کر بھیج دوں گا  کہ اسمبلی کو تحلیل کردیا جائے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ   زراعت کا پہیہ ہی ملک میں خوشحالی لاسکتا ہے۔ ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے۔ سستی بجلی کے بغیر صعنت اور زراعت ترقی نہیں کرسکتی۔  زراعت کا شعبہ ملک میں انقلاب لائے گا اس میں کوئی شک نہیں۔ سستی بجلی مہہا کرنا کسی بھی حکومت کا فرض اول ہے۔  میں نے اور حکومت نے شمشی توانائی کے لیے بے پناہ کوششیں کی ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب انہوں نے  حکومت سنبھالی تو ایسی صورتحال تھی جس کا اندازہ ہی نہیں تھا ۔

انہوں نے ڈیڑھ سال پہلے کے خراب معاشی حالات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت  پاکستان ڈیفالٹ کرتا تو دکانوں پر جان بچانے والی ادویات تک نہ ملتیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ  آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں ، اگر یہ پروگرام نا ملتا تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا ۔ ڈیفالٹ کے بعد ملک میں افراتفری مچ جاتی۔  ملک ڈیفالٹ ہوجاتا تو ایل سیز نا کھلتیں اور کوئی ملک پاکستان سےتجارت نہ کرتا ۔  ملک ڈیفالٹ ہوجاتا تو پیٹرول کے حصول کے لیے پمپس پر لائنیں لگ جاتیں۔  سری لنکا ڈیفالٹ ہوا وہاں دکانوں پر لائیں لگ گیں اور ضرویات زندگی کی چیزیں نایاب ہوگیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں  زراعت کے پہیہ کو تیزی سے گھمانا ہے ، اچھی کوالٹی کی کھاد کے بعد یہ ترقی ممکن نہیں۔