سٹی42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےا بخارا میں ہسپتالوں کا دورہ کرکےمریضوں کے لئے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی اور ان کے ہمراہ جانے والےوفد ن کے ارکان نے ازبک ہسپتالوں میں استقبالیہ ڈیسک، ریفرل سسٹم اورمختلف شعبوں کا مشاہدہ کیانگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی ان دنوں ازبکستان کے خصوصی دورہ پر ہیں۔ وہ ازبکستان کی زندگی کے جن شعبوں کا خصوصی مطالعہ کر رہے ہیں ان میں زراعت، صنعت اور صحت عامہ کے شعبے شامل ہیں جن میں ازبکستان نے غیر معمولی ترقی کی ہے۔
آج وزیراعلیٰ نے بخارا کے ہسپتالوں کے دورے کئے اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانےوالی سہولتوں کا مشاہدہ کیا، انہوں نے استقبالیہ ڈیسک، ریفرنس سسٹم پر خاص توجہ دی، انہوں نے میڈیکل وارڈز، ڈینٹل کلینک، امراض قلب اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا اور علاج معالجہ کی طبی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ محسن نقوی نے جدید طبی آلات سے مزین ڈیپارٹمنٹ اور کاڈئیک آئی سی یو میں طریقہ علاج کا بھی مشاہدہ کیا۔
ہسپتالوں کے دورہ کے دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف شعبوں میں مصروف کار ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے ارکان سے گفتگوئیں کیں اور ان کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ازبکستان کے ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر کی معیاری سہولتوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت پنجاب میں صوبہ میں شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہے۔ ہم پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے تاکہ دکھی انسانیت کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جا سکے۔