پولیس کی بڑی کارروائی، 5 بڑے منشیات فروش گرفتار

8 Aug, 2023 | 06:39 PM

عابد چودھری : ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کے دوران بین الاضلاعی 5 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان میں ڈیلر الیاس، وحید، ریاض، زاہد اور محبوب شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔ 

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں