ملتان اور بخارا سِسٹر سٹی بن گئے

8 Aug, 2023 | 05:44 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: بخارا ور ملتان سِسٹر سٹی بن گئے۔ دونوں شہروں کو سسِٹر سٹی بنانے کا فیصلہ  نگراں وزیر اعلیٰ اور گورنر بخارا  بوتیر زرپوو کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ  بخارا ور ملتان کو سسٹر سٹیز قرار دینے سے صوفی ازم اور مذہبی ثقافت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان تاریخی، مذہبی ار ثقافتی رشتوں میں مظبوطی سے بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے  گندم اور کپاس کے نئے بیج ڈیویلپ کرنے اور زرعی انلقاب کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان سڑک کے زریعہ رسائی سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

گورنر بخارا نے اس موقع پر  وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کی حکومت کے ساتھ سیڈ ڈیویلپمنٹ، زراعت اور  دیگر شعبوں میں تعاون اور اشتراک کو آگے بڑھایا جائے گا۔

قبل ازیں  ، پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن نقوی  ازبکستان کے شہر بخارا  کا دورہ  پر پہنچے تو، گورنر بخارا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔  صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، عامر میر اور دیگر حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ 

مزیدخبریں