ویب ڈیسک : سروسز ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں صفائی نہ ہونے سے مریضوں کے بیڈز پر بھی کیڑے دکھائی دینے لگے، گائنی سمیت مختلف وارڈز میں کیڑے مکوڑوں کی بہتات لگی ہوئی ہے، وارڈز میں موجود کچن کے برتنوں میں بھی کیڑے مکوڑوں کی موجودگی ہے۔
ہسپتال میں صفائی نہ ہونے سے کیڑے مکوڑے مختلف بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگے۔واش رومز صاف نہ ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کی حالت انتہائی ابتر ہے ، سروسز ہسپتال میں صفائی نہیں تو علاج کیا ہوگا۔