ویب ڈیسک: لاہور ایئر پورٹ پر کسٹمز انسپکٹر کا مسافر سے رشوت طلب کرنے کا معاملہ، کسٹمز انسپکٹر عمران الہٰی کو 4ماہ کے لئے معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکنڈ سیکرٹری منیر احمد کی جانب سے متعلقہ افسران کو حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ رشوت طلب کرنے کے واقعہ پرممبرکسٹمزآپریشن زیبا ہائی اظہر نے کسٹم اہلکار کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد کلکٹر کسٹمز مہرین نسیم کی ہدایات پر ڈپٹی کلکٹر راجہ بلال نے محکمہ انکوئری کا آغاز کیا تھا۔
انسپکٹر کسٹمز عمران الہٰی کو سول سرونٹ رولز 2020 کے تحت 4ماہ کیلئے معطل کیا گیا۔