ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا بخارا میں سیاحوں کی مددکےنظام کو سمجھنے کے لئے ٹورسٹ پولیس سٹیشن کا دورہ

Chief Minister Punjab visits Bukhara Tourist Police Station, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفدکے ارکان نے بخارا میں ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا دورہ  کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور سیاحوں کی سہولت کیلئے وضع کردہ نظام کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفدکے ارکان کا بخارا میں ٹوریسٹ تھانے کا دورہ کیا، محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا انہوں نےسیاحوں کی سہولت کیلئے وضع کردہ نظام کا جائزہ لیا۔
وز یراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے سسٹم کا مشاہدہ کیا اور جدید نظام کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کی تعریف کی ۔

وز یراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں سیاحوں کی سہولت اور رہنما ئی کیلئے قائم استقبالیہ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا ۔وفد کے ارکان کو نقشے کی مدد سے سیاحتی مقامات اور وہاں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے آگاہ کیا گیا ۔ وفد کو سیاحوں کی ہیلپ کے طریقہ کاراور سلک روٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ازبک ٹوریسٹ پولیس کے اعلی حکام نے وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کو بریف کیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ازبک ٹوریسٹ پولیس کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ، پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ازبک ٹوریسٹ پولیس کی طرز کا موثر نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے